04:52 pm
طلال چوہدری کاوزیراعظم عمران اورشہباز گل پرسنگین الزام ،ن لیگی رہنماء نے کھری کھری سنادیں

طلال چوہدری کاوزیراعظم عمران اورشہباز گل پرسنگین الزام ،ن لیگی رہنماء نے کھری کھری سنادیں

04:52 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق وزیرمملکت طلال چوہدری نے ڈاکٹر شہباز گل کانام لیے بغیر ان پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کوہراساں کرنے کے معاملے پہ یونیورسٹیوں سے فارغ ہونیوالے حکومتی ترجمان آج پھرآئین اورقانون پہ لیکچر دے رہےتھے ،شہباز شریف اوراس کاخاندان توپچھلے تین سال سے اپنی تین نسلوں کاحساب عدالتوں میں دے رہاہے ،شہباز شریف نہیں وزیراعظم مفرورہیں ،جب عدالتوں میں جھوٹی رام
کہانیوں کوڈیفینڈ کرنے کی باری آتی ہے تونیب نیازی گٹھ جوڑ دوڑ جاتےہیںگلی محلوں میں لوگ اس بدقسمت دن کویادکرتے ہوئے عمران خان کوڈھونڈ رہےہیں جس دن وہ اقتدار میں آئے تھے ۔تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ سائٹ پراپنے ایک ویڈیوبیان میں طلال چوہدری کاکہناتھاکہ آج پھر حکومتی ترجمان آئین اورقانون پرلیکچر دے رہے تھے وہ ترجمان جوعدالتوں میں جھوٹی گواہیاں دیتے رہے ہیں جوخواتین کوکوہراساں کرنے کے معاملے پریونیورسٹیوں سے فارغ ہوتے رہے ہیںاورکہتے ہیں کہ شہبا زشریف مفرورتھا،شہباز شریف اوراس کاخاندان توپچھلے تین سال سے اپنی تین نسلوں کاحساب توعدالتوں میں بھی دے رہاہے ،نیب کی کال کوٹھڑیوں میں رہ کربھی دیااورعوامی عدالت میں بھی دے رہاہے مفرورتوآپ ہیں آٹا چینی چوری کرکے مفرورہیں ،سونامی ٹری میں مفرورہیں ،ہیلی کاپٹر کیس میں مفرورہیں پشاوربی آرٹی میں مفرورہیں۔