06:29 am
گورنر ہائوس لاہور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کون نکلی ،اپنا ٹیسٹ کروانے سے بھی انکار کر دیا

گورنر ہائوس لاہور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کون نکلی ،اپنا ٹیسٹ کروانے سے بھی انکار کر دیا

06:29 am


لاہو ر (مانیٹرنگ ڈیسک )گورنر ہائوس لاہور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کون نکلی ،اپنا ٹیسٹ کروانے سے بھی انکار کر دیا ، گورنر پنجاب حرکت میں آگئے ۔۔۔ گذشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی روشنی میں قانون کے مطابق کاروائی کریں گے۔
گورنر پنجاب نے سی سی پی او کو 24 گھنٹے میں واقعے کی مکمل رپورٹ پیش کر نے کا حکم دیا ہے۔ خاتون کی جانب سے تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔درج مقدمے میں خاتون کا کہنا ہے کہ سات آٹھ ماہ کی حاملہ ہوں،ڈاکٹر مشرف کو دو تین ماہ سے جانتی ہوں۔متاثرہ عورت کا مزید کہنا تھا کہ شریف عورت ہوں۔میڈیکل نہیں کروانا چاہتی۔واضح رہے کہ گورنر ہاؤس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں جدید کیمروں اور سیکیورٹی کے لیے تعینات بھاری نفری کی موجودگی میں بھی ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ خاتون نے واقعے کے بعد 15 پر کال کر دی جس پر پولیس میں ہلچل مچ گئی اور بھاری نفری گورنر ہاؤس پہنچ گئی۔ مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے ڈاکٹر اور متاثرہ خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور تفتیش کے لیے پولیس اسٹیشن لے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق خاتون نے 15 پر کال کر کے بتایا کہ وہ گورنر ہاؤس میں واقع ڈسپنسری میں اپنے چیک اپ کے لئے آئی ہے جہاں موجود سرکاری ڈاکٹر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔جب ڈی ایس پی نوید اکمل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کر رہے ہیں۔کچھ بیانات سے معاملہ مشکوک ہوتا دکھائی دیتا ہے۔واقعے کی تفتیش کے لیے گورنر ہاؤس لاہور میں لگے کمیروں کی بھی مدد لی جائے گی جب کہ دیگر لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی