06:40 am
چوہدری نثار مسلم لیگ ن سے علیحدہ کیوں  ہوئے تھے ،آخر کاربڑے راز سے پردہ اٹھ گیا

چوہدری نثار مسلم لیگ ن سے علیحدہ کیوں ہوئے تھے ،آخر کاربڑے راز سے پردہ اٹھ گیا

06:40 am

لاہور(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما ء جاویدلطیف نے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان پرالزامات کی بوچھاڑ کردی ،نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ چوہدری نثار نواز شریف کومائنس کرکے وزیراعظم بنناچاہتے تھے انہوں نے اسی وجہ سے اٹھاویں ترمیم میں بھی رخنہ ڈالا کیونکہ اٹھاویں ترمیم کی وجہ سے ہی
نوا زشریف نے تیسری باروزیراعظم بنناتھالیکن چوہدری نثار ایسانہیں چاہتے تھے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے دھرنے میں سابق وزیرداخلہ نے سہولت کارکاکرداراداکیا۔دھرنے کے دوران چوہدری نثار نے جان بوجھ کراعتزاز احسن پرالزامات لگائے جس پرانہیں معافی مانگنے کاکہاگیالیکن ان کے انکار کے بعدراجہ ظفرالحق کومعافی مانگنے کاکہاگیا۔میاں جاویدلطیف کاکہناتھاکہ مولانافضل الرحمٰن کے مارچ میں نواز شریف کے بھرپور طورپرشرکت کے فیصلے کونہیں ماناگیاجوغلط تھاجس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کونقصان ہوا۔