03:24 pm
موٹرسائیکل سوار کو آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دے کر سفارتکار کو ہراساں کرنے کا الزام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) موٹرسائیکل سوار کو آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دے کر سفارتکار کو ہراساں کرنے کا الزام کے معاملے پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی میڈیا کا مذاق بنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ ویڈیوسوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد بھارتی خبر ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ موٹرسائیکل پر موجود شخص پاکستانی انٹیلی جنس آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہے اور پاکستانی ایجنٹ اس سے قبل بھی بھارتی سفارتکاروں کو تنگ کرتے 
رہے ہیں۔ تاہم جیسے ہی خبر ایجنسی نے یہ ویڈیو شیئر کی، پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا گیا۔ ایک پاکستانی شہری نے ایک اور ٹویٹ شیئر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی سیکیورٹی ایجنسیاں ہندوستان میں ایک پاکستانی سفارت کار کو ہراساں اور پیچھا کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک صارف نے بھارتی میڈیا کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے انٹیلی جنس اس طرح کام نہیں کرتے، ہمارے دشمن کا بھی ایک معیار ہے، اس ٹویٹ میں شہری نے دیگر ممالک کا ذکر کیا ہے کہ ان سے پوچھ لیا جائے کہ آئی ایس آئی کس طرح کام کرتی ہے۔ ایک صارف نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایس آئی ایک عالی شان گاڑی میں آتی ہے، اس طرح موٹرسائیکل پر صرف بالی وڈ کے ہیرو ہی آتے ہیں۔ ایک صارف نے بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ کو مذاق قرار دے دیا ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ طنز بھی کیا ہے کہ دیکھو کس طرح ایک بھارتی سفارتکار نے اسلام آباد کی خوبصورتی کو بیان کیا ہے۔ خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے اس طرح کے الزامات کا سلسلہ پہلے بھی چلتا رہا ہے، بھارت کوئی موقع نہیں جانے دیتا جب وہ پاکستان پر کسی قسم کا کوئی الزام عائد نہ کر سکے۔ اس کی حالیہ مثال اسلام آباد میں ایک عام موٹرسائیکل سوار کو آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دینے والا معاملہ ہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 