02:26 pm
بے شرمی کی انتہا، لاہور میں 3 نوجوانوں کی 13سالہ کزن کیساتھ ۔۔۔! شرمناک خبر آگئی

بے شرمی کی انتہا، لاہور میں 3 نوجوانوں کی 13سالہ کزن کیساتھ ۔۔۔! شرمناک خبر آگئی

02:26 pm


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں 13 سالہ بچی کو تین نوجوانوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پیش آنے والے واقعے سے انسانیت بھی شرما گئی۔تیسری جماعت کی طالبہ کو تین ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے اچھرہ میں انویسٹی گیشن پولیس کے 
جینڈر بیسٹ پلانٹ سیل نے کاروائی کرتے ہوئے تیسری جماعت کی 13 سالہ معصوم بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتارملزمان میں شہزاد، عمر اور ارسلان شامل ہیں جو متاثرہ بچی کے ہمسائے اور رشتہ دار بھی ہیں۔ملزمان زیادتی کے بعد کسی کو بتانے کی صورت میں بچی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ اچھرہ میں ملزمان کے خلاف بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔