04:22 pm
کیاملک بھرمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں،عوام کوبری خبرسنادی گئی

کیاملک بھرمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں،عوام کوبری خبرسنادی گئی

04:22 pm

لاہور(ویب ڈیسک )وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمد کاکہناہےکہ پٹرول کی قلت کامعاملہ ای سی سی کے اجلاس میں اٹھایاہے ،پٹرول دوبارہ مہنگاہونےجارہاہے ،اس لیے سٹاک مافیاذخیرہ کرکے قیمتیں بڑھنے کاانتظارکررہاہے ،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میں پہلے کہہ چکاہوں کہ عیدالفطرکے بعد ٹارز ن کی واپسی ہوگی شہباز شریف صرف ٹی وی پرٹارزن بنے ہوئے ہیں جبکہ
حقیقت یہ ہے کہ وہ ڈرپوک اوربزدل آدمی ہیں ،جب نیب نے چھاپہ ماراتوشہبا زشریف گھرکے پچھلے کمرےمیں چھپے ہوئے تھے ،پاکستان کی سیاست میں اپوزیشن کاکوئی کردارنہیں دیکھ رہااوراپوزیشن کاسوائے میڈیامیڈیاکھیلنے کے کوئی کردارنہیں ،صورتحال اس نہج پرپہنچ گئی ہے کہ ایک تصویرپرسیاست کی جارہی ہے ملک میں بےجان اورکیسز میںملوث اپوزیشن ہےکسی اپوزیشن جماعت میں یہ جرات نہیں کہ وہ عمران خان کی حکومت کے مقابلے میں نکلے۔