04:49 pm
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی ،حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کوکیاجواب دیا،سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبرآگئی

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی ،حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کوکیاجواب دیا،سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبرآگئی

04:49 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان نےعالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی طرف سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کامطالبہ مستردکردیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات آن لائن ڈیجیٹل میٹنگ میں ہوئے ۔آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ میں اخراجات کم کرنے مطالبہ کردیا۔آئی ایم ایف نے مطالبہ کیاکہ
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بیس فیصد کٹوتی کی جائے کوروناکے بعد جی 20ملکوں میں سرکاری تنخواہیں 20فیصد کم کی گئی ہیں پٹرول سستاہونے اورلاک ڈائون ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے خرچے کم ہوئے پاکستان میں بھی کورونا کے بعد لوگوں کے خرچے کم ہوئے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کوصاف جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتیاں نہیں کرسکتے۔جی 20ملکوں میں مہنگائی کی شرح محض 2فیصد ہے ۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے موقف اپنایاکہ سرکاری ملازمین کومہنگائی کی شرح سے محفوظ رکھناضروری ہوگا،پنشنرز کومہنگائی کی شرح سے محفوظ رکھناضروری ہوگا۔