06:23 am
پاکستان کے لیے عمران خان کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ ۔۔۔بھارت کے  سابق وکٹ کیپرکرن مورے نے وزیراعظم پاکستان بارے بڑاانکشاف کرڈالا

پاکستان کے لیے عمران خان کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ ۔۔۔بھارت کے  سابق وکٹ کیپرکرن مورے نے وزیراعظم پاکستان بارے بڑاانکشاف کرڈالا

06:23 am

نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارت کی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپرکرن مورے نے 1992کرکٹ ورلڈ کپ جیتنےوالے کپتان عمران خان کے کپتان سے وزیراعظم بننے تک کے سفر کی ناقابل یقین بیان کردی ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وکٹ کیپر کرن مورے نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہمیشہ پاکستان کے لیے کچھ کرناچاہتے تھے وہ ہمیشہ کرکٹ پربات کرناپسندکرتے تھے ان سے 24گھنٹے کرکٹ پربات کرسکتے تھے میرے نزدیک ان کایہ سفر ایک خوبصورت اورناقابل یقین کہانی ہے ،کرن مورے
نے ورلڈ کپ کے دوران اپنے اورلیجنڈ بلے باز جاویدمیاندادکے مابین تکرارپربھی تبادلہ خیال کیا۔سابق بھارتی وکٹ کیپرنے کہاکہ میانداد اورمیرے درمیان میدان میں تکرارضرورہوئی تھی لیکن آف دی فیلڈ ہم اچھے دوست تھے ،انہوں نے کہاکہ پاک بھارت میچ کے دوران کھلاڑیوں میں تکرارہوتی ہے اوریہ تمام شعبوں میں ہوتاہے لیکن میدان کے باہرکوئی مسئلہ نہیں ہوتا،جاویدمیاندادبھی آف دی فیلڈ بات کرناپسندکرتے تھے وہ ایک بہترین کرکٹرہیں ،کرن مورے نے کہاکہ مجھےسے میرے عالمی ریکارڈ ایک ٹیسٹ میچ میں چھ وکٹیں حاصل کرنےسے متعلق بات نہیں کرتاہرشخص صرف میاندادواقعے کے بارے میں ہی پوچھتاہے۔