07:31 am
پاکستان کے اہم شہر میں کرونا سے انتقال کرنے والے نوجوان کیساتھ اہل خانہ کا ایسا شرمناک سلوک

پاکستان کے اہم شہر میں کرونا سے انتقال کرنے والے نوجوان کیساتھ اہل خانہ کا ایسا شرمناک سلوک

07:31 am


سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا سے نوجوان جاں بحق، ورثاء لاش ہسپتال میں چھوڑ کر فرر ہوگئے، جاں بحق ہونے والے نوجوان ارسلان کے اہلِ اخانہ کا کہنا ہے کہ وہ ہسپتال لے کر پہنچے لیکن ڈاکٹرز نے علاج کرنے سے انکار کیا جس کے بعد وہ مریض کو لےکر گھر آگئے، بعد میں مشتبہ نوجوان گھر میں جاں بحق ہوگیا۔ ارسلان کے انتقال کے بعد اورثاء نوجوان کی لاش ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر مقامی فلاحی ادارے کے رضا کاروں نے نوجوان کی تدفین اور جنازے
کے انتظامات کیے۔ اطلاع کے مطابق ارسلان کا جنازے میں دو پڑوسیوں امام مسجد اور چار رضاکاروں نے شرکت کی۔ رضا کاروں نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ نوجوان کی تدفین مقامی قبرستان میں کی۔ علاقہ مکینوں اور سرکاری ٹیم نے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی بھی کوشش کی مگر تدفین تک کوئی رابطہ نہ ہوسکا۔ واضح رہے کہ ملک میں اب تک کورونا وائرس سے 97 ہزار 161 متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک ہزار 978 تک جاپہنچی ہے۔ سرکاری سطح پر فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے 716 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 4 اموات بھی ہوئیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی اس عالمی وبا کو آئے 3 ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے جس کے پھیلاؤ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید اضٖافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت پاکستان میں زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہے اور وہاں کیسز کی تعداد 36ہزار 364، جس کے بعد پنجاب میں کیسز 35 ہزار 308 ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 13001 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 221 ہے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد میں 4979، گلگت بلتستان میں 927 اور آزاد کشمیر میں361 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔