07:37 am
اپنے اپنے گھروں کی چھتیں ٹھیک کروا لیں ، پاکستان میں موسلا دھار بارشیں ہونے والی ہیں

اپنے اپنے گھروں کی چھتیں ٹھیک کروا لیں ، پاکستان میں موسلا دھار بارشیں ہونے والی ہیں

07:37 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے اپنے گھروں کی چھتیں ٹھیک کروا لیں ، پاکستان میں موسلا دھار بارشیں ہونے والی ہیں ۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار،بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے
۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب ، بالائی سندھ ، شمال مشرقی بلوچستان،، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہوا ئو ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب ، سیالکوٹ71 ، گوجرانوالہ 30، نارووال 29، رحیم یار خان 24، گجرات 17، اٹک 3، منڈی بہائوالدین، خان پور 2 ، کشمیر، گڑھی دوپٹہ 21، کوٹلی 8، راولاکوٹ 7،سندھ ، چھوڑ 6، روہڑی ، جیکب آباد ایک، بلوچستان ، بارکھان میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت،موہنجوداڑو، جیکب آباد، دادو 45 ، لاڑکانہ، دالبندین ، تربت 44، سبی، نوکنڈی اور سکھر میں 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔