05:59 pm
سابق وزیرداخلہ کے ڈرائیونے مجھے کپڑے پہننے میں مدددی امریکی خاتون بلاگر نے واقعے کی مزیدتفصیلات بتادیں

سابق وزیرداخلہ کے ڈرائیونے مجھے کپڑے پہننے میں مدددی امریکی خاتون بلاگر نے واقعے کی مزیدتفصیلات بتادیں

05:59 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر سنتھیارچی کاکہناہے کہ دوہزارگیارہ میں اس وقت کے وزیرداخلہ رحمان ملک نے منسٹرانکلیو میں ان کااپنے گھرپرریپ کیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سنتھیاڈی رچی نے کہاکہ جس وقت اسامہ بن لادن کی ہلاکت کاواقعہ پیش آیاتوپاکستان اورامریکہ کے تعلقات انتہائی کشیدہ تھے جس کی وجہ سے انہیں دوسال کے ورک ویزہ کے حصول کے لیے وزیرداخلہ کی مددکی ضرورت تھی ،
ان کی رحمان ملک سے پہچان وزیرصحت کے ذریعے ہوئی تھی ،سنتھیاکے مطابق انہیں رحمان ملک نے ویزاکے بارے میں بات کرنے کے لیے منسٹر انکلیومیں بلایاوہ پاکستان نئی نئی آئی تھیں اس لیے انہیں نہیں پتاتھاکہ یہ گھرہے یادفتر ،جب وہ رحمان ملک کے گھرپہنچیں توانہیں پھولوں کاگلدستہ اورسام سانگ کامہنگافون گفٹ دیاگیا۔مجھے پھولوں کاگلدستہ پیش کیے جانے پربہت حیرت ہوئی انہوں نے مجھے ڈرنک پیش کیااس دن میں نے شلوارقمیض پہن رکھی تھی انہوں نے مجھے بیٹھنے کابولااورکہاکہ تمہارے لیے ایک تحفہ ہے ،مجھے سمجھ نہیں آئی کہ اس تحفے کامیرے ویزا سے کیالینادیناہے ،ہماری ملاقات کے دوران ہی میراسرچکراناشروع ہوگیاجس مجھے اتنایادہے کہ میں ان کے بیڈ پرتھی جس میں واپس آرہی تھی تواس وقت میراسرچکرارہاتھاان کے ڈرائیورنے مجھے کپڑے پہننے میں مدد دی اوراس نے مجھے اپنے گھرپرچھوڑا۔

تازہ ترین خبریں