10:16 am
کرونا کے عذاب کے دوران لاہور میں شرمناک محافل جاری ، پولیس نے فارم ہائوس پر چھاپہ مارا

کرونا کے عذاب کے دوران لاہور میں شرمناک محافل جاری ، پولیس نے فارم ہائوس پر چھاپہ مارا

10:16 am


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )کرونا کے عذاب کے دوران لاہور میں شرمناک محافل جاری ، پولیس نے فارم ہائوس پر چھاپہ مارا تو38لڑکے اور 17لڑکیاں شیطان کو بھی شرما دینے والا کیا کام کر رہے تھے۔۔ لاہور میں پولیس نے فارم ہاوس پر چھاپہ مار کر نشے میں دھت 38 لڑکے اور 17 لڑکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے لاہور کے علاقے رائیونڈ کے نواحی گاؤں جیا بگا میں اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا ہے جس کے بعد وہاں
موجود تمام افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا کی وجہ سے خوف پھیلا ہوا ہے۔ حکومت نے کسی بھی قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ پابندی کے علاوہ لاہور کے مقامی فارم ہاوس میں کی جانے والی پارٹی بھی غیر قانونی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پولیس نے اس معاملے کی اطلاع ملنے پر چھاپہ مارنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد فارم ہاوس سے نشے میں دھت 38 لڑکے اور 17 لڑکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ڈی جے میوزک پر نشے میں دھت ڈانس کرتے مردوخواتین پر دھاوا بول دیا جس کے بعد فارم ہاوس میں موجود تمام افراد کو نشے میں دھت پایا گیا۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ لڑکیاں اور لڑکے پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں اور شیشہ اور شراب کے نشے میں دھت ڈانس کررہے تھے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے دو شیشہ حقے، 5پیکٹ فلیورز، ساؤنڈ سسٹم ،5بوتل دیسی شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے تا ہم اس حوالے سے ابھی تک گرفتار ہونے والے لڑکوں اور لڑکیوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، لیکن وہ پولیس کی حراست میں موجود ہیں۔ خیال رہے کہ اس طرح کے واقعے پہلے بھی پیش آتے رہے ہیں جہاں کچھ لوگوں کو پرائیوٹ پارٹیوں سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے نشہ آور سامان کی بھارتی مقدار برآمد کی گئی ہے۔ اس چھاپے میں بھی پولیس نے گرفتاری کے وقت دو شیشہ حقے، 5پیکٹ فلیورز، ساؤنڈ سسٹم ،5بوتل دیسی شراب برآمد کی ہے۔

تازہ ترین خبریں

 والدہ کو ٹھیک حالت میں چھوڑ کر کیفے جانے والے بیٹے کو واپسی پروالدہ کے انتقال کی خبر سُنادی گئی

والدہ کو ٹھیک حالت میں چھوڑ کر کیفے جانے والے بیٹے کو واپسی پروالدہ کے انتقال کی خبر سُنادی گئی

موٹروے پولیس بدعنوان افسروں کی آمد سے کرپشن کا گڑھ بننے لگی

موٹروے پولیس بدعنوان افسروں کی آمد سے کرپشن کا گڑھ بننے لگی

جب گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کرونا وائرس ہوا تو انہوںنے انتہائی آسان سے نسخے سے کیسے اپنا علاج کر لیا اور بالکل ٹھیک ہو گئے ،

جب گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کرونا وائرس ہوا تو انہوںنے انتہائی آسان سے نسخے سے کیسے اپنا علاج کر لیا اور بالکل ٹھیک ہو گئے ،

گولی سے بھی زیادہ تیز رفتار ایکشن ،یاد نہ ہو تو دوبارہ دیکھیں ، بھارت کی پاکستان پر فضائی حملے کی دھمکی

گولی سے بھی زیادہ تیز رفتار ایکشن ،یاد نہ ہو تو دوبارہ دیکھیں ، بھارت کی پاکستان پر فضائی حملے کی دھمکی

گزشتہ روز مودی نے اپنی فوج کو پاکستان پر ائیر سٹرائیک کا حکم دیا تو پاک فوج نے آگے سے ایسا کیا کہا کہ پوری دنیامیں ہلچل مچ گئی

گزشتہ روز مودی نے اپنی فوج کو پاکستان پر ائیر سٹرائیک کا حکم دیا تو پاک فوج نے آگے سے ایسا کیا کہا کہ پوری دنیامیں ہلچل مچ گئی

کرونا کی تباہ کاریاں جاری ، اینکر پرسن عمران خان اور ان کے اہل خانہ کے حوالے سے اچانک ہی افسوسناک خبر موصول

کرونا کی تباہ کاریاں جاری ، اینکر پرسن عمران خان اور ان کے اہل خانہ کے حوالے سے اچانک ہی افسوسناک خبر موصول

لاہور کے بعد ایک اور بڑے شہر میں رنگ روڈ منصوبہ شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر

لاہور کے بعد ایک اور بڑے شہر میں رنگ روڈ منصوبہ شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر

پاکستان میں کرونا سے اموات کے سارے ریکارڈز ٹوٹ گئے، اتنی زیادہ اموات کہ پاکستانی سجدوں میں جا گرے

پاکستان میں کرونا سے اموات کے سارے ریکارڈز ٹوٹ گئے، اتنی زیادہ اموات کہ پاکستانی سجدوں میں جا گرے