12:18 pm
ن لیگ کی اہم ترین شخصیت اور چیئر مین انتقال کر گئے ، پارٹی میں سوگ کی فضا 

ن لیگ کی اہم ترین شخصیت اور چیئر مین انتقال کر گئے ، پارٹی میں سوگ کی فضا 

12:18 pm


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )ن لیگ کی اہم ترین شخصیت اور چیئر مین انتقال کر گئے ، پارٹی میں سوگ کی فضا ۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے چیئرمین شیخ محمد عارف گزشتہ روز قضائے الہٰی سے انتقال کرگئے۔ وہ یو اے ای کی ریاست راس الخیمہ میں مقیم تھے۔ وفات سے چند روز قبل وہ شدید علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے اور وہیں ان کا انتقال ہوا۔  مرحوم کو قریبی عزیز و اقارب کی موجودگی میں راس الخیمہ میں ہی سپرد خاک کردیا گیا۔
مرحوم شیخ محمد عارف سچے اور محب وطن پاکستانی ہونے کے ساتھ پکے اور نظریاتی مسلم لیگی تھے اور متحدہ عرب امارات سے میں مسلم لیگ ن کے بانیوں میں سے تھے۔ شیخ محمد عارف مسلم لیگی ن کی اعلیٰ قیادت محمد نواز شریف، محمد شہباز شریف اور محمد اسحق ڈار کے قریبی ساتھیوں میں تھے۔ اعلیٰ مسلم لیگی قیادت کو شیخ محمد عارف کی مسلم لیگ ن کے لئے خدمات کا اعتراف تھا جس کا وہ متعدد موقعوں پر اظہار بھی کرچکے ہیں۔ ایک ہفتہ کے دوران امارات میں مسلم لیگ ن کو یہ دوسرا عظیم جھٹکا لگا ہے گزشتہ ہفتہ کے آغاز پر مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر چودھری محمد الطاف انتقال کرگئے تھے اور اب پی ایم ایل این یو اے ای کے چیئرمین شیخ محمد عارف بھی چل بسے۔ امارات بھر سے لیگی حلقوں نے مرحوم شیخ محمد عارف کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔


 

تازہ ترین خبریں