05:00 pm
پبلک ٹرانسپورٹ چلے گی یانہیں؟ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ، عوام،باہر جانےسے پہلے یہ خبرلازمی پڑھیں

پبلک ٹرانسپورٹ چلے گی یانہیں؟ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ، عوام،باہر جانےسے پہلے یہ خبرلازمی پڑھیں

05:00 pm

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے انٹر سٹی  (شہروں کے درمیان) ٹرانسپورٹ سروس جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا تھا کہ تمام مسافر گاڑیوں کو ضابطہ کار (ایس او پیز) کے تحت اجازت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسافر گاڑیوں میں مسافروں کو تین فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا جب کہ مسافر 50 فیصد 
سیٹوں پر مناسب فاصلے کے ساتھ بیٹھ سکیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ تمام مسافر کوچ، وین اور بسز میں ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال بھی لازمی ہوگا اور تمام مسافر گاڑیاں سندھ حکومت کے مقرر کردہ بس اڈوں سے نکلیں گی۔اویس شاہ نے خبردار کیا کہ ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔