05:35 pm
پاکستان کے اگلے وزیر اعظم شاہ محمو د یا اسد عمر ، شاہ محمود نے کیا بیان دیدیا ، جانیں

پاکستان کے اگلے وزیر اعظم شاہ محمو د یا اسد عمر ، شاہ محمود نے کیا بیان دیدیا ، جانیں

05:35 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے اگلے وزیر اعظم شاہ محمو د یا اسد عمر ، شاہ محمود نے کیا بیان دیدیا ، جانیں ۔۔۔کیا شاہ محمود قریشی اور اسد عمر وزارت اعظمیٰ کے امیدوارہیں؟ شاہ محمود قریشی نے کھل کر بتادیام اینکر ندیم ملک نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سوال کیا کہ اشاروں کنایوں میں نہیں سیدھے لفظوں میں آگیا ہے کہ آپ وزارت اعظمیٰ کے امیدوار ہیں۔ ندیم ملک کو جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ بہت غلط بات ہے ، اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، اسد عمر اور میں وزات اعظمیٰ کے امیدوار نہیں۔ نہ اسد عمر اتنے نادان ہیں، نہ میں ہوں کہ اسکو سیریس لیں۔ لیڈر ایک ہی ہے وہ عمران خان ہے، اگر کسی شخصیت پر مکمل اتفاق
ہے وہ عمران خان ہیں۔ ووٹ بنک بھی عمران خان کا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا پودا عمران خان نے ہی لگایا ہے، لوگ انکی شخصیت سے اور انکے نظرئیے سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان کو ہی وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں اور انشاء اللہ وہ رہیں گے۔ ندیم ملک نے کہا کہ چہ میگوئیاں اسلئے چل رہی ہیں کہ اسد عمر این سی او سی کی میٹنگ کرتے ہیں اور وہ جنرلز کے قریب ہوتے ہیں تو اس سے انہیں خیال آیا ہو۔ اور آپ وائس چئیرمین ہیں۔ جس پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے کوئی غلط فہمی نہیں ہے، عمران خان نے مجھے یہ بہت بڑا اعزاز دیا ہے کہ میں نائب کپتان ہوں۔ جو عمران خان نے مجھے عزت دی ہے میں بھول نہیں سکتا۔ انہوں نے فلور آف دی ہاؤس کہا ہے کہ اگر سب سے اچھی پرفارمنس کسی وزارت کی ہے تو وہ وزارت خارجہ ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ انہوں نے مجھے بہت بڑا اعزاز دیا ہے۔