04:35 am
پاکستانیوں کیلئے بڑی آسانی، لاک ڈائون کے دوران ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت مل گئی

پاکستانیوں کیلئے بڑی آسانی، لاک ڈائون کے دوران ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت مل گئی

04:35 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانیوں کیلئے بڑی آسانی، لاک ڈائون کے دوران ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت مل گئی ۔۔۔سندھ حکومت نے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ سروس چلانے کی اجازت دے دی، پبلک ٹرانسپورٹ اضلاع کے درمیان چلائی جاسکے گی، جبکہ صوبوں کے درمیان ٹرانسپورٹ بند رہے گی، ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ عوام کی سہولت کیلئے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دےدی ہے۔
ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ عوام کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کیلئے باقاعدہ ایس اوپیز بنائیں گے، ٹرانسپورٹرز اور مسافرو ں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ٹرانسپورٹرز ایس اوپیز پر عمل یقینی بنائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ ایک ضلع سے دوسرے ضلع تک چلائی جاسکے گی۔ صوبوں کے درمیان ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔
 
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا کہ مسافر گاڑیوں میں مسافروں کو تین فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا، کوچ وین اور بسز میں ماسک، سینیٹائیزر کا استعمال بھی لازمی ہوگا، تمام مسافر گاڑیاں سندھ حکومت کہ مقرر کردہ بس اڈوں سے نکلیں گی۔ اویس شاہ نے کہا صرف سندھ کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع کیلئے اجازت دی گئی ہے جبکہ ملک کے دیگر شہروں کیلئے پابندی تاحال برقرار ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ لاہور نے دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز کی کی رپورٹ جاری کر دی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 1245 دکانوں اور پپلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا گیا اور 155 دکانوں پر خلاف ورزی پائی گئی اور 34 دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ خلاف ورزی پر 121 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ41 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہیں۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانوں کو سیل جبکہ ٹرانسپورٹرز کے چالان کئے جا رہے ہیں۔