04:38 am
پاکستان کے معروف شخص نے 198افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ، ملکی اہم شخصیات بھی فہرست میں موجود

پاکستان کے معروف شخص نے 198افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ، ملکی اہم شخصیات بھی فہرست میں موجود

04:38 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے معروف شخص نے 198افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ، ملکی اہم شخصیات بھی فہرست میں موجود ۔۔۔ لیاری گینگ وار کے مرکزی کرداروں میں سے ایک عزیر بلوچ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کراچی گینگ وار میں 198افراد کو قتل کیا۔ عزیر بلوچ سے تحقیقات کیلئے قائم کی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) نے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ مرتب کرلی ہے، رپورٹ کے مطابق عزیر بلوچ نے کراچی میں بڑے پیمانے پر قتل و دیگر جرائم کا اعتراف کیا ہے۔ 36 صفحات پر مشتمل جے آئی ٹی رپورٹ کے
مطابق عزیر بلوچ نے اپنے 20 قریبی دوستوں، 16 رکنی سٹاف اور خاندان کے افراد سے متعلق تفصیلات بھی جے آئی ٹی کے سامنے رکھیں، ملزم نے اعتراف کیا کہ جن افراد کو اس نے قتل کیا ان میں متعدد پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی تھے، یہ تمام قتل لسانی یا سیاسی بنیادوں پر کیے گئے۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق لیاری گینگ وار کا مرکزی ملزم عزیر بلوچ کچھ عرصے کیلئے بیرون ملک فرار بھی رہا تھا لیکن اس دوران بھی ماہانہ لاکھوں روپے کا بھتہ کراچی سے دوبئی بھجوایا جاتا تھا، اس پیسے سے نہ صرف پاکستان اور دوبئی میں غیر قانونی طور پر اثاثے بھی بنائے گئے بلکہ 2008 سے 2013 کے دوران اسی پیسے سے مختلف ہتھیار بھی خریدے گئے۔ یہ جے آئی ٹی رپورٹ ایک نجی خبررساں ادارے نے حاصل کرکے رپورٹ کی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے یہ رپورٹ پیر کو عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔