05:01 am
جولائی میں دسمبرکے رنگ ،صبح صبح بادلوں کی گرج برس نے موسم حسین بنادیا، کہاں کہاں بارش ہو رہی ہے ؟

جولائی میں دسمبرکے رنگ ،صبح صبح بادلوں کی گرج برس نے موسم حسین بنادیا، کہاں کہاں بارش ہو رہی ہے ؟

05:01 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ،راولپنڈی  ، مری ، گلیات، خیبرپختونخوا ، پٹھوہار ریجن میں ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح ہے اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں بادل برس پڑے جس کے بعد گرمی کی شدت میں واضح کمی ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق  آج ملک کے بیشتر علاقوں مین
موسم شدید گرم رہے گا۔۔ جبکہ خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب،اسلام آبا د،کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران کشمیراورشمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پرموسلادھاربارش متوقع ہے۔