10:13 am
تحریک انصاف کو بڑا دھچکا ، اہم ترین رہنما درجنوں کارکنان سمیت پی پی میں شامل

تحریک انصاف کو بڑا دھچکا ، اہم ترین رہنما درجنوں کارکنان سمیت پی پی میں شامل

10:13 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کو بڑا دھچکا ، اہم ترین رہنما درجنوں کارکنان سمیت پی پی میں شامل ۔۔۔  تحریک انصاف کے رہنما اشرف علی نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔اس بات کا اعلان انہوں نے صوبائی وزیر سندھ سعید غنی سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ انصاف پی ایس 103 کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اشرف علی نے اپنے درجنوں کارکنان سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ اس بات کا اعلان انہوں نے وزیر تعلیم و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی سے ان کے دفتر میں 
ملاقات کی۔ اس موقع پر تحریک انصاف کراچی پی ایس 103 کے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔پی ایس 103 ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اشرف علی نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کو نئی جماعت ہونے اور ان کے دعوں کو دیکھتے ہوئے اس میں شمولیت اختیار کی تھی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سمیت ان کی صوبائی و کراچی کی قیادت نے ہمیں مکمل مایوس کیا اور ان کے تمام عوام سے کئے گئے دعوے یوٹرن کی نظر ہوگئے ہیں۔