10:58 am
پاکستان کے اہم شہر میں لرزہ خیز حادثہ ، دلہن اپنےوالد اور بہن سمیت جا ں بحق

پاکستان کے اہم شہر میں لرزہ خیز حادثہ ، دلہن اپنےوالد اور بہن سمیت جا ں بحق

10:58 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انا للہ وانا الیہ راجعون ، پاکستان کے اہم شہر میں خوفناک حادثہ ، دلہن اپنے والد اور بہن سمیت انتقال کر گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں ٹرک اور کار میں تصادم دُلہن والد اور بہن سمیت جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو حکآم کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کی گاڑی کو حادثہ رحیم یار خان میں خان بیلہ این 5 پر پیش آیا جہاں کار اور ٹرک میں تصادم سے دُلہن، اس کا والد اور بہن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 
دُلہا، دُلہن کی والدہ اور بہن شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ حادثے کا شکار گاڑی احمد پور لمہ سے احمد پور شرقیہ جا رہی تھی۔