04:58 pm
جامشور میں 24سالہ لڑکی کومبینہ طور پر سنگسار کردیا گیا

جامشور میں 24سالہ لڑکی کومبینہ طور پر سنگسار کردیا گیا

04:58 pm


جامشورو م(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کےشہرجامشورو میں ایک 24سالہ لڑکی کو  مبینہ طور پرسنگسار کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایاہے کہ جامشورو کے علاقے میں ایک 24سالہ لڑکی وزیراں کو سنگسار کر دیا گیا ہے۔ لڑکی کی تشد د زدہ لاش ریلوے سٹیشن کے نزدیک سنسان علاقے سے ملی ۔مقتولہ وزیراں کے 
جسم پر کئی جگہ تشدد کے نشان ہیں۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے والد نے پہلے لڑکی کی وجہ حادثہ بتائی ، پھر اپنے داماد پرالزام عائد کردیا۔واقعے کے گرفتا ر ملزم علی بخش نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ مقتولہ کی اپنے والد سے ان بن ہوئی تھی۔ پولیس کا کہناہےکہ لاش کو دیکھ کرلگتا ہے کہ لڑکی کو پتھروں اور ڈنڈوں کے وار سے مارمار کر اس کا چہرہ مسخ کر دیا گیا ہے۔