05:07 pm
بچنا مشکل۔۔نوازشریف کے بعد زرداری کا پتہ بھی صاف ۔۔6جولائی کے سابق صدر کے ساتھ کیا ہونےوالا ہے؟پیپلزپارٹی پر سکتہ طاری

بچنا مشکل۔۔نوازشریف کے بعد زرداری کا پتہ بھی صاف ۔۔6جولائی کے سابق صدر کے ساتھ کیا ہونےوالا ہے؟پیپلزپارٹی پر سکتہ طاری

05:07 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری پر  6 جولائی کو ہر صورت فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔احتساب عدالت نے آصف زرداری کی طبیعت خراب ہونے کی صورت میں ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر رجسٹرار احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب کراچی کو انتظامات مکمل کرنے کے لیے خط لکھ لکھا ہے۔خط میں آصف علی زرداری کی خراب صحت ہونے پر گھر یا اسپتال میں ان کی
حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔خط کے متن کے مطابق 6 جولائی کو کراچی میں موجود آصف علی زرداری سمیت تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنائی جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ خواجہ انور مجید اور فاروق عبداللہ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کے لیے نیب کراچی میں ویڈیو لنک انتظامات کیے جائیں۔