05:58 am
یا اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ، پاکستان میں کرونا وائرس کا خاتمہ ، وہ خبر آگئی جس کا پاکستانیوں کو انتظار تھا

یا اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ، پاکستان میں کرونا وائرس کا خاتمہ ، وہ خبر آگئی جس کا پاکستانیوں کو انتظار تھا

05:58 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) یا اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ، پاکستان میں کرونا وائرس کا خاتمہ ، وہ خبر آگئی جس کا پاکستانیوں کو انتظار تھا ۔۔امپیریل کالج لندن کی تازہ ترین ریسرچ کے مطابق پاکستان میں کورونا بیماری کی ریشو مائنس ہونا شروع ہوگئی ہے۔کورونا وائرس میں کمی کے حوالے سے پاکستان 5 بہترین ممالک میں شامل ہوگیا ہے، جبکہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ ایشیاء میں سب سے زیادہ کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 
پاکستان میں بیماری کی شرح 0.74 ریکارڈ کی گئی، قازقستان 1.56، آسٹریا 1.38 ، ساؤتھ افریقہ 1.17، جرمنی 1.02، جبکہ بھارت میں 1.14 دکھائی گئی ہے۔اسی طرح سعودی عرب 0.98، روس 0.94، اور پولینڈ میں 0.84 شرح ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعظم کو کورونا کی موجودہ صورتحال اور اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج موصول ہورہے ہیں۔ اسمارٹ لاک ڈاون سے غریبوں کی زندگیاں متاثرہوئے بغیر مرض پر قابو پانے میں مدد ملی۔