07:55 am
مختلف تاریخوں سے اسکول کھولنے کی باتیں جھوٹی نکلیں ، اسکول دراصل کب کھل رہے ہیں ، اصلل خبرتو اب آئی

مختلف تاریخوں سے اسکول کھولنے کی باتیں جھوٹی نکلیں ، اسکول دراصل کب کھل رہے ہیں ، اصلل خبرتو اب آئی

07:55 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مختلف تاریخوں سے اسکول کھولنے کی باتیں جھوٹی نکلیں ، اسکول دراصل کب کھل رہے ہیں ، اصلل خبرتو اب آئی ۔۔۔۔ وزیر تعلیم پنجاب نے 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کی خبروں کی تردید کر دی، مراد راس کا کہنا ہے کہ صوبے میں تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق پھیلی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، تعلیمی اداروں کو کھولنے کا حتمی فیصلہ وفاق کو کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کی جانب سے صوبے میں تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھولے جانے کے امکان کے حوالے سے چلنے والی خبروں سے متعلق وضاحتی بیان 
جاری کیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبریں درست نہیں ہیں۔ اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ یا اعلان نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میرا گزشتہ بیان یہ تھا کہ کرونا کے باعث بننے والے صورت حال پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اسی صورت میں اسکولوں کو 15 اگست سے سخت ترین ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے، تاہم ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ہمیں بچوں اور ٹیچرز کی زندگی عزیز ہے۔ تعلیمی اداروں کو کھولنے کا حتمی فیصلہ کرونا وائرس کے بعد بننے والی صورت حال دیکھ کر اور وفاق کو کرنا ہے۔