10:30 pm
ملک کاوہ صوبہ جہاں ٹیچرز کے لیے ٹیبلٹ  کااستعمال لازمی قراردیدیاگیا

ملک کاوہ صوبہ جہاں ٹیچرز کے لیے ٹیبلٹ کااستعمال لازمی قراردیدیاگیا

10:30 pm

پشاور(ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا (کے پی) نے اساتذہ کے لیے ٹیبلیٹ کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹیبلیٹ اساتذہ خود خریدیں گے تاہم محکمہ 50 فیصد رقم دے گا۔ ٹیبلیٹ کے استعمال کی پالیسی کا مقصد اساتذہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔صوبائی کابینہ نے 30 اپریل کو پالیسی کی منظوری دی تھی جو سال 21-2020 سے قابل عمل ہو گی۔ پالیسی کے لیے محکمہ تعلیم اپنے سالانہ بجٹ سے رقم مختص کرے گی۔اعلامیہ کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے ہر استاد کو 15 ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ محکمہ
تعلیم کا انٹرنل آڈٹ سیل ٹیبلٹ پالیسی کا سالانہ آڈٹ کرے گا۔گزشتہ روز پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ اگر حالات بہتر ہوئے تو 15 اگست سے اسکول کھول دیں گے۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی ساتھ ساری کلاسز لگانے کی اجازت نہیں ہو گی، پہلے مرحلے میں ضروری کلاسز لگانے کی اجازت دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک کلاس میں صرف 20 بچوں کو بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں 15 جولائی سے اسکول کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ بین الصوبائی کانفرنس میں ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں سب بچوں کو پاس کردیا ہے، یہ بین الصوبائی کانفرنس کا فیصلہ تھا۔ تاہم اس کی راہ میں کچھ قانونی مسائل کہیں کہیں آرہے ہیں، جن کو دور کیا جارہا ہے۔وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ دنیا بھر میں یونیورسٹیوں میں ایک استاد کے ساتھ دو اسٹاف ہوتے ہیں، یہاں ایک استاد کے ساتھ چھ چھ اسٹاف کی شرح ہے۔ تعلیمی بجٹ کا زیادہ حصہ ریسرچ ٹیچنگ میتھاڈولوجی پر خرچ ہونا چاہیے۔ کوشش کریں گے زیادہ بجٹ دیں لیکن جامعات بھی اپنا اندرونی احتساب کریں۔

تازہ ترین خبریں

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

وزارت تعلیم کا ویکسی نیشن نہ کرانیوالے اساتذہ اور سکول سٹاف کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

وزارت تعلیم کا ویکسی نیشن نہ کرانیوالے اساتذہ اور سکول سٹاف کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

 انتخابات میں شکست پرنام بدلنے کے سوال پر عطا ء اللہ تارڑدلچسپ ردعمل

انتخابات میں شکست پرنام بدلنے کے سوال پر عطا ء اللہ تارڑدلچسپ ردعمل

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے نوٹس پر موقف سامنے آگیا

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے نوٹس پر موقف سامنے آگیا

عید کیلیے جانے والے مہاجرین افغانستان میں پھنس گئے

عید کیلیے جانے والے مہاجرین افغانستان میں پھنس گئے

افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا چاہیے

افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا چاہیے

پنجاب کے 46 فیصد شہری بزدار حکومت کی کارکردگی کو ’’زیرو‘‘ قرار دیدیا

پنجاب کے 46 فیصد شہری بزدار حکومت کی کارکردگی کو ’’زیرو‘‘ قرار دیدیا

بڑھتا کورونا وائرس :سند ھ حکومت نے 8اگست تک لاک ڈائون لگا دیا

بڑھتا کورونا وائرس :سند ھ حکومت نے 8اگست تک لاک ڈائون لگا دیا

پاکستان سمیت جو بھی ان ممالک جائے گا اس پر 3سال کی پابندی لگا دی جائے،سعودی عرب نے بڑا فیصلہ کر لیا

پاکستان سمیت جو بھی ان ممالک جائے گا اس پر 3سال کی پابندی لگا دی جائے،سعودی عرب نے بڑا فیصلہ کر لیا