05:31 pm
تمام خبریں سچ ثابت،بھارتی ’’را‘‘کاسسٹم کیسے مفلوج ہوا چین ہم سے بہت آگے ہے ،بھارتی جنرل کااعتراف

تمام خبریں سچ ثابت،بھارتی ’’را‘‘کاسسٹم کیسے مفلوج ہوا چین ہم سے بہت آگے ہے ،بھارتی جنرل کااعتراف

05:31 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئرصحافی صابر شاکر نےحالیہ چین بھارت تنازع کے حوالے سے کہاہےکہ اب تک جوکچھ ہواہےیہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ’’را‘‘کی ناکامی ہے۔بھارتی علاقوں پرچین کے قبضےکاذمہ اوربھارتی ناکامی کاملبہ بھارتی ایجنسی راکے چیف اوراجیت دوول پرڈال دیاگیاہے۔ اب بھارت کے معتبرحلقوں سے بھی آوازیں اٹھناشروع ہوگئی ہیں کہ جناب چین کے مقابلے میں بھارت کچھ بھی نہیں ہے۔یہ بھی کہاجارہاہےکہ چین اورپاکستان مل کربھارت کے خلاف اپنے اپنے فرنٹ کھول دیتے ہیںتوہمارے پاس اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ ہم دونوں فرنٹ پران کامقابلہ کرسکیں۔دوسری
جانب بھارتی وزیراعظم کے دورے پربھی بھار ت کے اندرسے آوازیں اٹھناشروع ہوگئی ہیں اوردنیاان کے اس دورے خاص طورپرہسپتال کےد ورے کامذاق اڑارہی ہے کہ مودی کے ہسپتال کے دورے کی تصاویربھارتی فلم منابھائی ایم بی بی ایس سےملتی جلتی ہیں ۔اوردورےکے دوران بھارتی وزیراعظم ڈرے ہوئے تھے کیونکہ چین نے دھمکی دی تھی کہ اگربھارتی وزیراعظم نے ہمارے خلاف اشتعال انگیز زبان کااستعمال کیاتوجورعایتیں دی گئی ہیں وہ واپس لے لی جائیں گی دورے کے دوران بھارتی وزیراعظم نے اپنی تقریرمیں چین کانام تک نہیں لیا۔چین کی جانب سے علاقے پرقبضے کابھارتی فوج اوران کی انٹیلی جنس ایجنسی کوپتاہی نہیں چل سکاچین نے یہ کام راتوں رات نہیں کیابلکہ اس میں ہفتوں لگ گئے لیکن بھارتیوں کوخبرتک نہ ہوسکی۔چینی فوج نے اہم ترین پوسٹوں پرقبضہ کرلیاعلاقے میں اپنے بیسز بنالیے اوراپنے فوجی تعینات کردئیے۔بھارتی کمانڈوز نے جب آپریشن شروع کیاتوانہیں شدیدترین ردعمل کاسامناکرناپڑاان کے تویہ وہم وگماں میں بھی نہیں تھاکہ اتناسخت ردعمل آئے گابھارتی جنرل بیدی نے انٹرویوکے دوران کہاکہ چین کازمین پرقبضہ ہمارے فوجیوں کی جانوں کاضیاع یہ سب ہماری انٹیلی جنس ایجنسی کی ناکامی ہے۔یہ انٹیلی جنس اداروں کاکام تھاکہ وہ بھارتی فوج اورحکومت کوقبل ازوقت چین کی فوجی قوت کے بارے میں بتاتے۔۔صابرشاکرنےمزیدکیاکہاجاننے کے لیے ویڈیوملاحظہ کریں۔