06:15 pm
ملک میں کرونا وائر س سے مزید 93افراد جاں بحق

ملک میں کرونا وائر س سے مزید 93افراد جاں بحق

06:15 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوام کے حکومتی ہدایات پر عمل پیرا نہ ہونے سے کرونا وائرس کی ہلاکت خیزی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 93افراد موت کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد4 ہزار 712 ہو گئی ہے اور 2لاکھ 28 ہزار 274 افراد متاثر ہیں۔ گزشتہ24گھنٹوں میں 4ہزار736 مریضوں نے کورونا کو شکست دی اور 25 ہزار 527 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 29 ہزار 830 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس
سے متاثرہ افراد کی تعداد 92 ہزار 306 ہو گئی ہے جب کہ پنجاب میں 81 ہزار 317 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں