03:01 pm
عمران خان امت کےحقیقی لیڈر ہیں، سچے کو سچا کہناچاہیے، اشرف علی انصاری

عمران خان امت کےحقیقی لیڈر ہیں، سچے کو سچا کہناچاہیے، اشرف علی انصاری

03:01 pm

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کے رکن قومی اسمبلی نے عمران خان کو امت مسلمہ کا سچا لیڈر قرار دیتے ہوئے ان کی تعریفوں کے پل باندھ ڈالے۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اشرف علی انصاری نے گوجرانوالہ میں ٹائیگر فورس موبائل ایپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور تقریب سے خطاب کے دوران کہ انسان میںاتنی جرات ہونی چاہیے کہ سچے کو سچا کہہ سکے ۔میں مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ پر ایم این ا ے منتخب ہوا تھا لیکن اتنی جرات ہے کہ سچے کو سچا کہہ سکوں۔ عمران خان نے جس دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے
ہوئے امت مسلمہ کی نمائندگی کی اسی دن ہم ان کے ہوگئے تھے۔ انہیں عثمان ڈار کی جانب سے ٹائیگر فورس کی کیپ اور جیکٹ پہنائی گئی۔اس بات کی توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ لیگی ایم این اے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں