05:49 pm
اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار نے دوسری شادی کر لی

اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار نے دوسری شادی کر لی

05:49 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف کے داماد اور اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کی جانب سے دوسری شادی کیے جانے کا انکشاف ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سینئر ملکی صحافی او ر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف کی چھوٹی بیٹی اسما نواز کے شوہر اور اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار نے دوسری شادی کر لی ہے جس پر اسما خاصی پریشان ہیں۔ اور وہ پاکستان آنا چاہتی ہیں لیکن شریف خاندان
کے افراد ان کی پاکستان آمد کے خلاف ہیں کیونکہ انھیں خدشہ ہے کہ مریم نواز کی طرح اسما کو بھی پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ اسلئے اسما نوازکو ہمت اور صبر سے کام لینے کا مشورہ دیا جا رہا ہے

تازہ ترین خبریں