06:06 pm
بچوں ، والدین اور اساتذہ کیلئے بڑی خبر ، تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

بچوں ، والدین اور اساتذہ کیلئے بڑی خبر ، تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

06:06 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بچوں ، والدین اور اساتذہ کیلئے بڑی خبر ، تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے صوبے کے تمام سکولوں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صوبے کے تمام نجی و سرکاری سکول 15 جولائی تک بند رہیں گے۔ صوبے میں کرونا وائرس پھیلاو کے باعث سکولوں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن اب جاری کیا گیا ہے۔ موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے
سے قیاس آرائیاں دور کرنے کیلئے تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں