05:12 am
مون سون بارشیں ،بادل آج کہاں کہاں برسیں  گے؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

مون سون بارشیں ،بادل آج کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

05:12 am

اسلام آباد(ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے با لائی خیبرپختونخوا، وسطی /جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، سندھ، کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔جبکہ کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم سندھ، وسطی /جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان،بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان ،گلگت
بلتستان ، کشمیر، کراچی سمیت سندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔کراچی (صدر 43 ، فیصل بیس 26 ، نارتھ ناظم آباد 22 ،مسرور بیس 12 ، میٹ آبزرویٹری 10 ، جناح ٹرمینل 09 ، لانڈی 03 ، گلستا ن جوہر ، سرجانی ٹاون01 )، حیدر آباد 03، دادو ،سکھر02، جیکب آباد 01 ،خیبر پختونخواہ: پٹن 13، مالم جبہ 05، سیدو شریف03، بلوچستان:ژوب 11، سبی 10، بارکھان 02، گلگت بلتستان: استور، گلگت ،بگروٹ 03، گوپس 01، کشمیر:مظفرآباد ،گڑھی دوپٹہ06 ،پنجاب:گوجرانوالہ 03، ملتان میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔