08:10 am
اپوزیشن اور حکومت کیا کرنے میں لگی ہیں ،فواد  چودھری نے پھر دھماکہ کردیا ،راز کی بات بتادی

اپوزیشن اور حکومت کیا کرنے میں لگی ہیں ،فواد چودھری نے پھر دھماکہ کردیا ،راز کی بات بتادی

08:10 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ اپوزیشن اور حکومت ہر وقت ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں لگی رہتی ہیں۔نجی ٹی وی ‘ کے مارننگ شو ’ میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اظہارِ خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو کم سے کم ایجنڈے پر آنا ہو گا، چاہتے ہیں کہ گورننس کے معاملات پر حکو مت اور اپوزیشن میں اتفاق ہو جائے۔وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مختلف شعبوں کے انجینئرز نے 4 مختلف ڈیزائنز کے وینٹی لیٹرز تیار کیے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان 2 اعشاریہ
1 ارب روپے کے طبی اآلات درآمد کرتا ہے، پرائیویٹ سیکٹر طبی آلات بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ علی زیدی عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ پر آج پریس کانفرنس میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں جس پر بھی الزام لگا اس سے جواب لیا گیا ہے۔ وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ زرعی شعبے کو جدید اصولوں پر استوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں