08:24 am
بہت بڑی خبر ، عزیر بلوچ کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا

بہت بڑی خبر ، عزیر بلوچ کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا

08:24 am

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )عزیر بلوچ کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا ۔۔۔انسداددہشتگردی عدالت نے تاجر کے اغوا برائے تاوان اور قتل کے کیس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ پر فرد جرم عائد کردی ،مجرم عزیر بلوچ نے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے مجرم کے انکار پر آئی او اورگواہوں کو نوٹسز جاری کردیئے اورآئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں تاجر کے اغوا برائے تاوان اور قتل کے کیس کی سماعت ہوئی،عزیربلوچ کو سخت سکیورٹی میں چہرہ ڈھانپ کراورہاتھوں میں ہتھکڑی لگا کر پیش کیا گیا،کمرہ عدالت
میں دوران پیشی فاضل جج نے مجرم کو فردجرم پڑھ کر سنائی ۔ جج نے کہاکہ آپ پر عبدالصمد کے اغوابرائے تاوان اورقتل کاالزام ہے،کیا آپ اپناجرم قبول کرتے ہیں،کٹہرے میں موجود عزیر بلوچ نے نفی میں سر ہلا کر صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے مجرم کے انکار پر آئی او اورگواہوں کو نوٹسز جاری کردیئے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔