09:20 am
اب کوئی  گرفتار کرکے دکھائے،شہبازشریف کو لاہورہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا،لیگوں کےبھنگڑے

اب کوئی گرفتار کرکے دکھائے،شہبازشریف کو لاہورہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا،لیگوں کےبھنگڑے

09:20 am

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 16جولائی تک توسیع دیدی، عدالت نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست دی گئی۔ فاضل عدالت نے استفسار کیا کہ شہباز شریف کی کورونا کی رپورٹ تو نیگیٹو آ گئی پھر وہ کیوں نہیں حاضر ہوئے۔ شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ طبی ماہرین کے مطابق کورونا کی دو رپورٹس نیگیٹو آئیں تو مریض کو صحت یاب سمجھا جاتا ہے۔ شہباز شریف
کی ٹیسٹ رپورٹ تو نیگٹو ہے لیکن ان میں ابھی بھی کورونا کی علامات ہیں، صحت مکمل ٹھیک نہیں ہے۔ مزید دلائل سننے کے بعد عدالت نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 16 جولائی تک توسیع دیدی۔

تازہ ترین خبریں