09:46 am
ملک آئی ایم ایف کی لپیٹ میں ، سبسڈی ختم ، بجلی اتنی مہنگی کرنے کا فیصلہ کہ پاکستانی سن کر بیہوش ہی ہو جائیں گے

ملک آئی ایم ایف کی لپیٹ میں ، سبسڈی ختم ، بجلی اتنی مہنگی کرنے کا فیصلہ کہ پاکستانی سن کر بیہوش ہی ہو جائیں گے

09:46 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک آئی ایم ایف کی لپیٹ میں ، سبسڈی ختم ، بجلی اتنی مہنگی کرنے کا فیصلہ کہ پاکستانی سن کر بیہوش ہی ہو جائیں گے ۔۔۔ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے لئے بجلی 14 فیصد مہنگی اور سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلانیہ میں بتایا گیا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی کی سبسڈی کم کر کے صرف 50یونٹ تک کر دی جائے گی جبکہ 5 کیٹگریز کے رعایتی نرخ محدودکرنے کافیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سبسڈیز کے حوالے سے پالیسی حتمی کرنے کی
پہلے ہی ہدایت کرچکے ہیں تاہم حکومت کو نیپرا ایکٹ میں ترمیم کیے بغیر اس ضمن میں قانونی رکاوٹوں کاسامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب صرف احساس پروگرام کے تحت زرعی اراضی ، آزادجموں و کشمیراورسابق فاٹا جیسے علاقوں کو سبسڈی دی جائے گی جبکہ ابھی اس ضمن میں وفاقی کابینہ کی منظوری اور قانون سازی درکار ہو گی جو ابھی تک نہیں ہوئی۔ اس کے علاوہ مزید بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں کے میکینزم میں بھی ایک بڑی تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے کہ تمام صارفین کے لئے 20 ٹیرف کی طرح کم سے کم طے شرح ٹیرف سے ہٹ کر دس بجلی تقسیم کمپنیوں کے اوسط ٹیرف پر جائیں۔

تازہ ترین خبریں