09:57 am
اگست یا ستمبر ؟ کرونا کی وجہ سے بند سکول کب کھولے جائیں گے ، وزیر صحت یاسمین راشد نے بڑا اعلان کر دیا

اگست یا ستمبر ؟ کرونا کی وجہ سے بند سکول کب کھولے جائیں گے ، وزیر صحت یاسمین راشد نے بڑا اعلان کر دیا

09:57 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اگست یا ستمبر ؟ کرونا کی وجہ سے بند سکول کب کھولے جائیں گے ، وزیر صحت یاسمین راشد نے بڑا اعلان کر دیا ۔۔۔ پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ، ہر دن سو پچاس اموات روز کا معمول ہے جس سے اب لوگوں میں بھی خوف و ہراس پھیل چکا ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ ابھی کروناکے خاتمے کا کوئی امکان نہیں ہے جس کے تحت پاکستان میں سکول کب کھولیں جائیں یہ فیصلہ ابھی تک تاخیر کا شکار نظر آرہا ہے تاہم اب اس حوالےسے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سکول کھولنے کے حوالے سے لائحہ عمل بنا رہے
ہیں۔ایس او پیز بنا رہے ہیں۔ اگست یا ستمبر کے مہینے میں اسکول کھول سکتے ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ دو ہفتے کے لاک ڈاؤن سے لاہور کے کیسز میں کمی آئی ہے۔جبکہ کورونا سے مریضوں کی صحت یاب ہونے کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ جن علاقوں میں کیسز کی تعداد زیادہ ہوئی ہے،وہاں دوبارہ لاک ڈاؤن ہو گا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی تجویز کے مطابق کورونا کے نیگیٹو ٹیسٹ کرنا بند کر دیے ہیں۔ابھی پلازمہ تھراپی کے ٹرائل جاری ہیں۔جن پر یہ استعمال ہوا ہے اس کے رزلٹ ایک ہفتے میں آئیں گے۔تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اسکول کھولنے کے حوالے سے لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔ ایس او پیز بنانے کے بعد اگست یا ستمبر کے مہینے میں اسکول کھول سکتے ہیں۔وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ شہری عید کے دنوں میں حفاظتی تدابیر کا خیال رکھیں۔اگر عید کے دنوں میں بے احتیاطی ہوئی تو کیسے بڑھا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز سے خبریں زیر گردش ہیں کہ پنجاب میں تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھول دیے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس سے منسوب ایک بیان سوشل میڈیا پر گردش کرتا رہا۔

تازہ ترین خبریں