11:33 am
دُلہا کے ساتھ فراڈ، دُلہن بھی نہ ملی اور پیسے بھی گئے۔۔۔ میرے پیسے واپس دلائیں یا کسی لڑکی سے شادی کرائیں

دُلہا کے ساتھ فراڈ، دُلہن بھی نہ ملی اور پیسے بھی گئے۔۔۔ میرے پیسے واپس دلائیں یا کسی لڑکی سے شادی کرائیں

11:33 am

مظفرگڑھ(نیوز ڈیسک) مظفرگڑھ کے تھانہ سول لائن پہنچنے والے دین پور کے رہائشی مزدور اللہ بچایا کے مطابق خادم حسین نامی شخص نے اس کا رشتہ روہیلانوالی میں طے کرایا،کچھ دن قبل خادم حسین نے روہیلانوالی میں مبینہ لڑکی کے اہلخانہ سے بات چیت بھی کرائی۔ رشتہ طےہونے پر گزشتہ روز اللہ بچایا ویگن بھر کے بارات لے کر و ہ میانوالی پہنچ گیا۔ دُلہے اللہ بچایا کے مطابق اس موقع پر فراڈیے نے اس سے 30 ہزار روپے کی رقم لی اور نکاح خواں بلانے کا بہانہ بناکر رفو چکر ہوگیا۔ دُلہے نے فراڈ ہونے پر تھانے کی راہ لی اور وہاں پہنچ کر اصرار کیا کہ یا تو پولیس اس کے
پیسے واپس کرائے یا کسی لڑکی سے شادی کرادے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کی درخواست وصول کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں