12:55 pm
آم چوسنے کادیسی سٹائل ،تصاویروائرل ہونےکے بعد آسٹریلوی سفیربھی بول پڑے

آم چوسنے کادیسی سٹائل ،تصاویروائرل ہونےکے بعد آسٹریلوی سفیربھی بول پڑے

12:55 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے اُنکا  دیسی اسٹائل میں آم کھانے کے انداز کو پسند کرنے والوں کا شکریہ ادا کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر جیفری شا نے اپنے ٹوئٹ میں اردو کا استعمال کرتے ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔آسٹریلوی سفیر نے لکھا کہ ’میرے ٹوئٹ پر بڑی تعداد میں مثبت ردعمل دینے والوں کا شکریہ، مجھے آپ سب کے تبصرے پڑھ کر اور آسٹریلیا کی مارکیٹوں میں پاکستانی آم دیکھ کر بہت اچھا لگا اور خوشی ہوئی۔‘ڈاکٹر جیفری شا نے لکھا کہ پاکستانی آم اپنے رسیلے اور میٹھے ہونے کے
باعث آسٹریلیا کے لوگوں کے دل جیت رہا ہے اور پاکستانی اور آسٹریلوی قوم میں ہم آہنگی کا ذریعہ بھی بن رہا ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے دیسی اسٹائل میں آم کھانے کی مختلف تصویریں شیئر کیں تھیں۔اس ٹوئٹ میں انہوں نے اپنے اس سے پہلے کئے گئے ٹوئٹ جس میں وہ چھری کانٹے سے آم کھاتے دکھائی دے رہے تھے، کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پچھلے ٹوئٹ میں آپ سب کے دیسی اسٹائل میں آم کھانے کے مشورے کو سنجیدگی سے لیا اور روایتی انداز میں آم کھانے کی کوشش کی ہے۔ڈاکٹر جیفری شا کا یہ روایتی انداز پاکستانیوں کو خوب بھایا جس کا اظہار انہوں نے ٹوئٹ پر جواب دے کر اور لائیک  کر کے کیا۔

تازہ ترین خبریں