06:20 am
کورونا میں کمی، آج سے لاک ڈاؤن ختم ۔۔ شہر اقتدار کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری

کورونا میں کمی، آج سے لاک ڈاؤن ختم ۔۔ شہر اقتدار کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری

06:20 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی درالحکومت میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے، کورونا کیسز میں 90 فیصد کمی آگئی۔ اسلام آباد کے تین علاقوں میں جاری لاک ڈاؤن آج ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اسلام آباد کے سیکٹر جی 6 ون، جی 6 ٹو اور جی 7 ٹو کو آج ڈی 
 
سیل کر دیا جائے گا۔ تینوں علاقوں کو 14 روز قبل کورونا کیسز میں اضافے پر سیل کیا گیا تھا۔ خیال رہے ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 489 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 4 ہزار 922 ہوگئی۔