08:28 am
کورونا پھر بے قابو، لاہور میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ،عوام کیلئے پریشان کن خبر

کورونا پھر بے قابو، لاہور میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ،عوام کیلئے پریشان کن خبر

08:28 am

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں کورونا کا خطرہ اب بھی برقرار، 7 علاقے ہاٹ سپاٹ میں آگئے، 68 علاقے کھلنے کے بعد لاہور کے 7 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واپڈا ٹاؤن، ای ایم ای سوسائٹی کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جوہر ٹاؤن، گرین ٹاؤن، چونگی امر سدھو، ٹاؤن شپ میں سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔ قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ کے کچھ حصوں میں بھی لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ تمام علاقوں میں آج رات 12 بجے لاک ڈاؤن ہو جائے گا۔
ذرائع کےمطابق ای ایم ای سوسائٹی میں 200 مریض سامنے آ گئے، واپڈا ٹاؤن میں 360 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ 14 دن میں واپڈا ٹاؤن میں 192 مریض سامنے آئے۔ اسی طرح جوہر ٹاؤن میں 700 مریض جبکہ 14 دن میں 310 نئے مریض سامنے آئے، چونگی امر سدھو میں 220 مریض موجود ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق گزشتہ 3 ہفتے میں کیے جانے والے سمارٹ سیمپلنگ کے نتائج آگئے، کیسز زیادہ ہونے پر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔خیال رہے ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 489 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 4 ہزار 922 ہوگئی۔