10:23 am
حکومت اورپرائیویٹ اسکولز مالکان میں ٹھن گئی، پرائیویٹ سکول کب کھلیں گے

حکومت اورپرائیویٹ اسکولز مالکان میں ٹھن گئی، پرائیویٹ سکول کب کھلیں گے

10:23 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت اورپرائیویٹ اسکولز مالکان میں ٹھن گئی، پرائیویٹ سکول کب کھلیں گے ، حکومت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا گیا۔۔۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت تمام صوبوں کے اجلا س میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایس او پیز کے ساتھ کھولے جائیں گے تاہم ا س حوالے سے اب آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن کی جانب سے ستمبر میں تعلیمی ادرے کھولنے کا فیصلہ مسترد کر دیا گیا ہے۔ 
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن نے اسکولز اگست تک بند رکھنے کا فیصلے مسترد کر دیا ہے۔ شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی ادارے ستمبرکے پہلے ہفتے ایس اوپیزکے ساتھ کھولے جائیں گے۔