11:13 am
احساس کیش پروگرام، اہلیت کی تصدیق کا طریقہ  کار تبدیل ،اب تصدیق کیسے ہو گی ؟جانیے

احساس کیش پروگرام، اہلیت کی تصدیق کا طریقہ کار تبدیل ،اب تصدیق کیسے ہو گی ؟جانیے

11:13 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کی کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس کیش پروگرام میں اہلیت کی تصدیق کے لیے ویب پورٹل کا اجرا کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ملک بھر میں ایک کروڑ 25 لاکھ 56 ہزار سے زائد مستحق خاندان میں رقم تقسیم کی جاچکی ہے، مستحق افراد میں 151 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی یے۔ اُنہوں نےکہا کہ پنجاب میں 56 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد میں رقم
تقسیم کی گئی جبکہ پنجاب میں 68 ارب 69 کروڑ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نےصوبہ سندھ کے حوالے سے کہا کہ سندھ میں 37 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی، کُل 45 ارب 20 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 21 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی اور خیبرپختونخوا میں 26 ارب 7 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔اُنہوں نے بلوچستان سے متعلق بتایا کہ بلوچستان میں 6 لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی جبکہ بلوچستان میں 7 ارب 67 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نےکہا کہ آزاد کشمیر میں 2 لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی، کُل 2 ارب 49 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔