05:07 pm
نااہلی کیس، فیصل واڈا کے خلاف توہین عدالت کی بھی درخواست دے دی گئی

نااہلی کیس، فیصل واڈا کے خلاف توہین عدالت کی بھی درخواست دے دی گئی

05:07 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا ۔وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واڈا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست جمع کرا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق  درخواست گزار میاں فیصل ایڈووکیٹ نے اپنی دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنا یا ہے کہ  نااہلی کیس میں عدالت نے 29 جنوری کو فیصل واڈا کو دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا، فیصل واڈا نے تاحال جواب داخل نہ کرا کے عدالتی حکم 
عدولی کی۔ درخواست گزار میں کہاگیاکہ عدالتی حکم عدولی پر فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے، فیصل واڈا کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر کے توہین عدالت قانون کے مطابق سزا دی جائے۔استدعا کی گئی کہ وفاقی وزیر فیصل واڈا کو دہری شہریت چھپانے پر نااہل قرار دینے کی پٹیشن زیر سماعت ہے، فیصل واوڈا کے خلاف واضح طور پر نااہلی کا کیس بنتا ہے