05:10 pm
ملک میں سمارٹ لا ک ڈائون کیوں لگایا،وزیراعظم نے وجہ بتادی

ملک میں سمارٹ لا ک ڈائون کیوں لگایا،وزیراعظم نے وجہ بتادی

05:10 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث دنیا بھر میں مزدوروں کیلئے مشکل وقت ہے،مزدور طبقے کی خاطر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا،مشترکہ حکمت عملی سے کورونا کا پھیلاؤ روکا۔وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن کےزیراہتمام5روزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ پوری دنیا میں مزدوروں کیلئےمشکل وقت ہے، لاک ڈاؤن سےسب سے زیادہ مزدور طبقہ متاثر ہوا،مزدوروں کی پریشانی کومدنظررکھتےہوئےاسمارٹ لاک ڈاؤن کافیصلہ کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ مشترکہ حکمت عملی کےتحت کوروناکاپھیلاؤروکا گیا ،ہمارےپاس محنت کش
طبقے کاکوئی ریکارڈنہیں ،غریبوں کی بحالی کیلئے احساس پروگرام کا آغازکیا،سخت لاک ڈاؤن سے غربت میں اضافہ ہوتا ہے،کوروناکچھ ممالک میں کم ہونےکے بعد دوبارہ بڑھااپنے خطاب میں عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں سخت لاک ڈاؤن سےمزدورطبقہ متاثرہوا ،شہروں میں مزدوروں کی کثیرتعدادتعمیرات کےشعبہ سےمنسلک ہے،ہم نے تعمیراتی شعبے کو بند نہیں کیا،کوروناسےبچاؤکیلئےدنیاکوایک دوسرےکےتجربات سےسیکھناہوگا۔

تازہ ترین خبریں