05:21 pm
خان پور،افسوسناک حادثہ کئی جانیں لے گیا، ہرطرف چیخ وپکار

خان پور،افسوسناک حادثہ کئی جانیں لے گیا، ہرطرف چیخ وپکار

05:21 pm

خانپور(نیوز ڈیسک)  ظفر آباد میں شاہراہ پاکستان پر مسافر وین اور ٹرک کے درمیان بد ترین تصادم کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ ظفر آباد کے نزدیک پیش آیا جہاں اوچ شریف سے صادق آباد جانے والی مسافر ویگن ہائی ایس کا ٹائر پھٹنے کے باعث بے
قابو ہو گئی اور دوسری طرف صادق آباد سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی۔عینی شاہدین کے مطابق اوور سپیڈ کے باعث حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافر وین میں سوار 5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔