06:08 pm
اپنےاپنے گھروں کی چھتیں ٹھیک کر والیں ، خوب موسلا دھار بارشیں ہونے والی ہیں

اپنےاپنے گھروں کی چھتیں ٹھیک کر والیں ، خوب موسلا دھار بارشیں ہونے والی ہیں

06:08 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اپنےاپنے گھروں کی چھتیں ٹھیک کر والیں ، خوب موسلا دھار بارشیں ہونے والی ہیں ۔۔۔ پنجاب میں 2 روز بعد مون سون کی بارشیں شروع ہونے کا امکان، دو روز بعد لاہور سمیت پنجاب بھر کے دیگر شہریوں میں مون سون کی معمول کی بارش کی پیش گوئی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اور سندھ میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد اب پنجاب میں مون سون سیزن کے آغاز کے حوالے سے بھی پیشن گوئی 
کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز بعد لاہور سمیت پنجاب بھر کے دیگر شہریوں میں مون سون کی معمولی کی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق دو روز بعد ہونیوالی بارش سے سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں جبکہ ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں شمالی مغربی ہوائیں شہر میں داخل ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ جس کے باعث لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔