05:06 am
دنیا کا گرم ترین شہر کون ساہے ، پاکستانیوں کو جان کر حیرت کا جھٹکا لگے گا

دنیا کا گرم ترین شہر کون ساہے ، پاکستانیوں کو جان کر حیرت کا جھٹکا لگے گا

05:06 am


اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا کا گرم ترین شہر کون ساہے ، پاکستانیوں کو جان کر حیرت کا جھٹکا لگے گا ،،، سعودی عرب کا مشرقی شہر الاحسا دنیا کے گرم ترین شہروں میں شامل ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز الاحسا کا درجہ حرارت 50 درجے سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا تھا۔ درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے کے نتیجے میں شہر میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ دوسری طرف وزارت انسانی وسائل نے الاحسا میں گرمی کی وجہ سے اوقات کار مقرر کیے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کنگ فیصل یونیورسٹی میں ماہر موسمیات افنان الملحم نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ احسا میں جافورہ ریت تین اطراف سے حملہ کرتی ہے۔ ریت کے گرم ہونے کے نتیجے میں گرمیوں کے سیزن میں شدید گرمی پڑتی ہے۔ الجافورہ ریت آبی ذخائر سے کہیں زیادہ تیزی سے حرارت حاصل کرتی ہے۔ اس کے بعد شمال سے آنے والی گرم ہوائوں کی وجہ سے وہ ریت اڑتی رہتی ہے۔