10:05 am
عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا ، اس بار عید پر کتنی چھٹیاں ہونگی،اعلان سن کر پاکستانی آبدیدہ

عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا ، اس بار عید پر کتنی چھٹیاں ہونگی،اعلان سن کر پاکستانی آبدیدہ

10:05 am


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )بس 1ہی چھٹی ؟عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا ، اس بار عید پر کتنی چھٹیاں ہونگی،اعلان سن کر پاکستانی آبدیدہ ۔۔۔وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کو پیش نظر رکھتے ہوئے عید الضحیٰ کے موقع پر صرف تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق عیدا لضحیٰ 31 جولائی کو جمعہ کے روز ہونے کا امکان ہے اور صورتحال کے پیش نظر حکومت نے عوام کو غیر ضروری سفر
سے روکنے کیلئے اضافی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔وفاق میں ہفتے اور اتوار کی پہلے ہی چھٹی ہوتی ہے تو یوں صرف جمعہ کی ہی چھٹی دی جائے گی ۔ملک بھر میں عید کیلئے جمعہ ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہونے کا امکا ن ہے ۔حکومت کی جانب سے عیدلالضحیٰ کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے گا ۔