10:09 am
اسٹاک ایکسچینج حملےمیں استعمال ہونےوالی گاڑی کس کمپنی کے مالک نے خریدی تھی؟

اسٹاک ایکسچینج حملےمیں استعمال ہونےوالی گاڑی کس کمپنی کے مالک نے خریدی تھی؟

10:09 am

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال ہوئی گاڑی کس کے استعمال میں رہی، اس ضمن میں تفصیلات جمع کر لی گئیں۔تفتیشی ذرائع کے مطابق گاڑی سب سے پہلے کراچی کے ہل پارک کے قریب واقع نجی کمپنی کے سی ای او نے خریدی۔نجی کمپنی کے سی ای او نے یہ گاڑی ماڑی پور کے رہائشی کو فروخت کر دی تھی، جس نے بعد
میں یہ گاڑی سبزی منڈی پر ایک شوروم کو فروخت کی۔ تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ حملےمیں ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد نے یہ گاڑی سبزی منڈی کے شوروم سے 13 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔