12:13 pm
پانچویں شادی کرنے والی شخص کی چوتھی بیوی ایکشن میں آ گئی

پانچویں شادی کرنے والی شخص کی چوتھی بیوی ایکشن میں آ گئی

12:13 pm

اوکاڑہ (نیوز ڈیسک) پانچویں شادی کرنے والے شخص کی چوتھی بیوی نے بیچ بازار درگت بنا ڈالی اور الزام لگایا کہ جمال نامی شخص جائیداد کا جھانسہ دیکر خواتین سے شادی کرنے کے بعد کچھ عرصہ بعد طلاق دے دیتا تھا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے شہری کو پانچویں شادی مہنگی پڑ گئی ، چوتھی بیوی حمیرا نے شوہر
کی بیچ بازارپٹائی کر ڈالی اور پہلی 3 بیویوں کے نکاح نامے اورطلاق نامے بھی ساتھ لے کر آئی۔چوتھی بیوی کے مطابق اس کے خاوند نے پانچویں شادی 13سالہ لڑکی سے کی اور الزام لگایا کہ جمال نامی شخص خواتین کو جائیداد کا جھانسہ دیکر شادی کرتا تھا اور کچھ عرصہ کے بعد ہی طلاق دے دیتا تھا۔